کیلی فورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے صارفین کو ’میوزک ریونیو شیئرنگ‘ کے ذریعے کمانے کا موقع فراہم کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے فیس بک کو بھی پریشان کر رکھا ہے، جس کے باعث فیس بک کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کیلئے نت نئے فیچرز اور کمانے کے ذرائع متعارف کروائے جارہے ہیں تاکہ کم ہوتی مقبولیت کو روکا جاسکے۔
فیس بک نے نیا مونیٹائزیشن فچر متعارف کروادیا ہے جس کے ذریعے کنٹینٹ کری ایٹرز اب مقبول آرٹسٹوں کے لائسنسنڈ میوزک کو اپنی ویڈیوز میں استعمال کر کے ان سٹریم ایڈز کے ذریعے آمدن حاصل کر سکیں گے۔‘
کنٹیٹ کری ایٹرز اپنی ویڈیوز میں بائیسیپ، لیہ کیٹ، ٹوو لو اور پوسٹ میلون جیسے معروف موسیقاروں کا میوزک استعمال کر سکیں گے۔ اس کے نتیجے میں مواد تخلیق کرنے والے اور میوزک رائٹس رکھنے والوں کو ویڈیوز کے ذریعے آمدن کا نیا طریقہ میسر ہوگا۔
میوزک ریونیو شیئرنگ کو رائٹس مینیجر کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جو فیس بک کا ویڈیو، آڈیو اور امیچ میچنگ کا ٹول ہے۔ اس ٹول کی وجہ سے کنٹینٹ اونرز اپنے مواد کو چوری وغیرہ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
اس فیچر کے تحت ویڈیوز پر کری ایٹرز کو کل آمدن کا 20 فیصد ملے گا، جب کہ باقی شیئر میوزک رائٹس رکھنے والے اور فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا کو ملے گا۔
فیس بک کے مطابق جو کری ایٹرز مونیٹائزیشن سٹینڈرڈز پر پورا اترتے ہیں وہ نیا فیچر استعمال کر سکیں گے، ابتدائی طور پر امریکی صارفین کو نئے مونٹائزیشن ٹول کے ذریعے آمدن کی سہولت دی گئی ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کو بھی فراہم کی جائے گی۔
سوشل پلیٹ فارم کے مطابق ’یہ فیچر میوزک انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے، کوئی بھی دوسرا پلیٹ فارم اپنے کری ایٹرز کو یہ سہولت مہیا نہیں کرتا۔‘
0 تبصرے