سعودی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال 10 ملین عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔
قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد 10 ملین پہنچنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
عمرہ کے لیے 34 پورٹل پیکیجز کی خدمات متعارف ہوں گے۔ عمرہ پیکجز خریدنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے علاوہ چند بینکوں کو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ حج و عمرہ پر کام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہونے کی توقع ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، تاہم نماز کی ادائیگی کیلئے کم عمر بچے اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کے ساتھ مسجد الحرام میں آسکتے ہیں.
وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ کے اجرا کیلئے بچے کا کم از کم پانچ سال کا ہونا لازمی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو پرمٹ بھی اسی صورت میں جاری کیا جائے گا اگر وہ کورونا میں مبتلا نہ ہو یا اس کا کورونا وائرس کے کسی مریض سے ملنا جلنا نہ ہوا ہو۔
0 تبصرے