Ticker

8/recent/ticker-posts

‘مریم نواز ن لیگ کا وہ ریڈیو ہے جو جھوٹ بولتا رہتا ہے’

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح 65کی جنگ میں بھارت کاایک ریڈیو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا تھا اسی طرح مریم نواز ن لیگ کا وہ ریڈیو ہےجو جھوٹ بولتا رہتا ہے۔

اٹھارہ ہزاری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمانت پرجوخاتون ہے اس کامسئلہ ہے اس سےسچ نہیں بولاجاتا عالمی انکشاف ہوا لندن کے 4 مہنگے بڑے فلیٹس مریم کے نام پرہیں لیکن مریم نواز تو کہتی تھی میری لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چھوٹے چور کو جیل میں ڈالنے اور بڑے چور کو این آراو دینی والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں سری لنکا میں بھی 20سال سےایک خاندان بیٹھاہوا تھا سری لنکاکی طرح یہاں بھی شہباز شریف کرائم منسٹر اور حمزہ ککڑی وزیراعلیٰ ہے سری لنکاکی طرح سندھ میں بھی ایک خاندان بادشاہ بنا ہوا ہے سری لنکا کا حکمران خاندان بھی پیسہ چوری کرکےباہربھیج رہاتھا حکمران چوری کر کے ارب پتی بن گئےسری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا لبنان میں حکمرانوں نے چوری شروع کی تو 70 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے