Ticker

8/recent/ticker-posts

تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق سعودی ولی عہد کا اہم بیان

جدہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے۔

جدہ سربراہ کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے لیکن سعودی عرب تیل کی یومیہ پیداوار میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن بطور صدر مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے پر تھے ، اس دوران انہوں نے اسرائیل کے بعد سعودی عرب کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں کی۔

دورہ کے دواران امریکی صدر نے جدہ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کا عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے