Ticker

8/recent/ticker-posts

اسمارٹ فون میوٹ کرنے والے خبردار

بہت سے لوگ اسمارٹ فون کو میوٹ پر رکھتے ہیں اگر آپ میں بھی یہ عادت ہے تو آپ کے لیے بری خبر ہے کیونکہ اس کا نقصان سامنے آگیا ہے۔

امریکا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ فون کو میوٹ اور وائبریٹ پر رکھتے ہیں تو یہ عادت ان لوگوں میں ذہنی تناؤ بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

اس تحقیق میں 138 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں 42 فیصد نے اپنے فون کو وائبریشن موڈ پر رکھنے کو ترجیح دی، 8.7 فیصد نے سائیلنٹ موڈ جبکہ باقی سب نے رنگر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان افراد کا 4 دن تک جائزہ لیا گیا جس دوران ان کے فونز میں اسکرین ٹائم ٹول کو بھی ایکٹیویٹ کیا گیا تاکہ استعمال کے درست وقت کا علم ہوسکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے اپنے فون کو میوٹ کیا ہوا تھا ان کی فون چیک کرنے کی شرح رنگر آن رکھنے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ رنگ یا بیپ کے مقابلے میں جب لوگ اپنے فون کو میوٹ یا وائبریٹ موڈ پر رکھتے ہیں تو اس ڈیوائس کو زیادہ بار چیک کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ڈیوائس کی آواز بند کرنے کے بعد لوگوں کے ذہن میں یہ تشویش پیدا ہوتی ہے کہ کوئی اہم بات ان سے چھوٹ نہ جائے جس کے نتیجے میں وہ عام معمول کے مقابلے میں زیادہ وقت تک فون استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان افراد کا نہ صرف فون اسکرین ٹائم زیادہ تھا بلکہ نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرنے سے ذہنی تناؤ کا احساس بھی بڑھ گیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے