Ticker

8/recent/ticker-posts

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 

کراچی : شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون کا سسٹم 9 جولائی تک موجود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ دن اور رات میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کا سسٹم 9 جولائی تک موجود رہے گا۔

کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلودہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصدہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، شہر میں شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار5 ناٹیکل مائل ہے۔

محکمہ موسمیات نے 11 جولائی سے مون سون کے دوسرے اسپیل کی بارش برسنے کا امکان ظاہر کردیا۔

خیال رہے کراچی میں گزشتہ روز دوپہر تین بجے سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں60، نارتھ کراچی 52.4، قائد آباد میں48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے