شہر قائد میں دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں غلط کام نہ کرنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا۔
نیوز کے مطابق سفاکانہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فور میں واقع نجی اسکول میں گذشتہ روز پیش آیا، جہاں تینتیس سالہ خاتون کو انسانیت سوز تشدد کے بعد دیگ میں ڈال کر جلادیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جسے شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا، کراچی کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے کا یہ بھونڈا طریقہ اپنایا گیا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنگین واقعے میں خاتون کا شوہر عاشق ملوث ہے، ملزم اپنی بیوی کو غلط کاموں کیلئے زبردستی کرتا تھا، بیوی کے منع کرنے پر شوہر کی جانب سے قتل کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کے تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کی خبر علاقہ مکینوں تک پہنچی تو علاقے میں خوف کا سماں پیدا ہوگیا ہے۔
0 تبصرے