Ticker

8/recent/ticker-posts

دعا زہرا کیس: گرفتار نکاح خواں اور گواہ کو ضمانت نہ مل سکی

 

کراچی : عدالت نے دعا زہرا کیس میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے ، پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گی کہ عدالت سے استدعا ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نےگرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

خیال رہے دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے جبکہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یاد رہے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آئی تھی، جس میں میں بتایا گیا تھا کہ دعا زہرا کی جسمانی عمر14سے15سال ، دانتوں کی عمر13 سے 15 سال اور ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے طے پایا عمر 15 سے 16 سال بنتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے