Ticker

8/recent/ticker-posts

دوسالہ تحقیق کے بعد میٹا نے واچ کا ارادہ ترک کردیا

 


Now Reading:

دوسالہ تحقیق کے بعد میٹا نے واچ کا ارادہ ترک کردیا

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے دوسالہ شور اور تحقیق کے بعد اسمارٹ واچ کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس نے اے آر گلاسس کا معاملہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

منصوبے کے تحت اس واچ کے پروٹوٹائپ بنائے جاچکے تھے اور اگلے برس کے وسط تک دوکیمروں کی حامل اسمارٹ واچ کو مارکیٹ میں پیش کرنا تھا اور اس کے پروٹوٹائپ یا عملی نمونے بھی بن چکے تھے۔ لیکن اب تقریباً تمام ویب سائٹ نے اس کی تصدیق کی ہے میٹا اس منصوبے کو مزید جاری رکھنے میں سنجیدہ نہیں۔

اس واچ کا نام میسجنگ رکھا گیا تھا۔ اس کے اہم فیچر میں صحت اور فٹنس کی ایپ، میسجنگ ، کالنگ، اور دیگر سہولیات شامل تھے۔ ایک ماڈل آئی او ایس اور دوسرا اینڈروئڈ کے تحت تخلیق کیا گیا تھا۔ خیال ہے کہ دو کیمروں میں سے ایک 12 میگاپکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل تھا۔ تاہم 12 ایم پی کیمرے کو پشت پر رکھا جانا تھا۔

ڈجیٹل اور فزیکل دونوں استعمال کے لیے مجوزہ رسٹ واچ کی قیمت 300 ڈالر تک رکھی گئی تھی لیکن یہ منصوبہ اب ترک کردیا گیا ہے۔

شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میٹا نے میٹاورس یعنی درحقیقت ہورائزن ورلڈ کے لیے ہارڈویئر پر زیادہ غور شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ رے بین فون کے لیے پہلا ہارڈویئر اسٹور بھی کھولا گیا تھا۔ اس کےعلاوہ میٹا نے میٹاورس کے لیے کم سے کم تین اعلیٰ معیار کے ہیڈ سیٹ کا اعلان بھی کیا ہے جو 2025 تک سامنے آسکیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے