Ticker

8/recent/ticker-posts

سعودی عرب نے روس کیساتھ تیل کی درآمد دگنی کردی

 

ریاض: تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب نے روس کے ساتھ تیل کی درآمد دگنی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب روسی تیل سے ملکی پاور پلانٹ چلانے لگا ہے۔ روس نے اس سعودی تعاون کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان کریملن ڈمتری پیسکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بجلی کی پیداوار کے لیے دوسری سہ ماہی میں روسی ایندھن کے تیل کی درآمد کو دوگنا کر دیا ہے۔

روس سے تیل کی درآمد کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے