Ticker

8/recent/ticker-posts

دوران حج سیاسی نعرے بازی جرم قرار: سعودی حکام کی سخت وارننگ

 

ریاض: سعودی حکام نے سختی سے انتباہ جاری کیا ہے کہ دوران حج سیاسی نوعیت کی نعرے بازی قابل سزا جرم گردانی جائے گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب کا کہنا ہے کہ حج مقامات پر زائرین کو ہر طرح کی جارحیت اور دھوکہ دہی سے قانونی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر نے حج مقامات سے متعلق پبلک پراسیکیوشن برانچ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی حکومت زائرین کو تمام سہولتیں اعلیٰ معیار کے ساتھ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

المعجب نے توجہ دلائی کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات مقدس مقامات ہیں، یہاں کسی بھی قسم کی خونریزی اور جارحیت سنگین جرم ہے۔ یہاں درختوں، پودوں، گھاس تک کو کاٹنا منع ہے اور کسی بھی قسم کے شکار کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج دینی فریضہ ہے، اس دوران سیاسی اور جماعتی نعرے بازیوں کی اجازت نہیں، جو شخص بھی اس کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف فوجداری قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

المعجب کا کہنا تھا کہ کسی بھی زائر کو نقصان پہنچانا، اس پر جارحیت کرنا یا مذہبی شعائر، یا حج مقامات کا ناجائز فائدہ اٹھانا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر پبلک پراسیکیوشن قانونی کارروائی کا مجاز ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے