Ticker

8/recent/ticker-posts

چاند کس طرح زمین کا پانی کھینچ کر اپنے اندر جمع کر رہا ہے؟ تحقیق میں انکشاف

 


Now Reading:

چاند کس طرح زمین کا پانی کھینچ کر اپنے اندر جمع کر رہا ہے؟ تحقیق میں انکشاف

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چاند اربوں سالوں سے زمین کے ماحول سے پانی کھینچ رہا ہے اور اسے برف کی شکل میں گہرے گڑھوں کے اندر جمع کر رہا ہے۔

یونیورسٹی آف الاسکا فیئربینکس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پانی بنانے والے آیونز  جب زمین کے مقناطیسی کرہ کے ایک حصے سے گزرتے ہیں تو چاند کی اپنی کشش ثقل انہیں چاند کی جانب کھینچ لیتی ہے۔

سانس دانوں کا ماننا ہے کہ اس میں دیگر مشتبہ عوامل بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں 3.5 بلین سال قبل ایسٹیرائیڈز کی بمباری، اور آکسیجن اور ہائیڈروجن آئن فراہم کرنے والی تشمسی ہوا شامل ہیں۔

ٹیم کا اندازہ ہے کہ چاند پر 840 کیوبک میل سطح پر پرما فراسٹ یا زیر زمین مائع پانی موجود ہے جو زمین کے ماحول سے نکل کر وہاں پہنچا ہے۔

اتنا پانی شمالی امریکہ کی جھیل “ہورون” کو بھرنے کے لیے کافی ہے، جو کرہ ارض کی آٹھویں بڑی جھیل ہے۔

اس تحقیق کے سرکردہ مصنف، پروفیسر گنتھر کلیٹسکا کا مطالعہ چاند پر بیس کے بنیادی ٹارگٹ شمالی اور جنوبی قطبوں پر پانی کے بارے میں تحقیق کے بڑھتے ہوئے مقاصد میں اضافہ کر سکے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے سائنس دان  اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی طرح چاند پر رہائش کا حل تلاش کیا جا سکے، تاہم وہاں کا ماحول اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ چاند پر کوئی بیس یا رہائش قائم کی جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے