Ticker

8/recent/ticker-posts

انفینکس نے فون ٹھنڈا رکھنے کے لیے تھری ڈی ویپر کلاؤڈ ایجاد کرلیا

 


Now Reading:

انفینکس نے فون ٹھنڈا رکھنے کے لیے تھری ڈی ویپر کلاؤڈ ایجاد کرلیا

فون میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں انفینکس کسی سے پیچھے نہیں اور اب اس نے اسمارٹ فون کو سرد رکھنے کےلیے ’تھری ڈی ویپر کلاؤڈ چیمبر‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جو مہنگے اور حساس فون کو سرد رکھتے ہوئے اس کی بہترکارکردگی کو ممکن بناتا ہے۔

اس میں ایک طرح سے آبی بخارات بنتے ہیں جوفون کے مرکزی سرکٹ یا چپ سیٹ کو سرد رکھتے ہیں۔ اسطرح نہ صرف فون کی دیرپا کارکردگی برقرار رہتی ہے بلکہ فون جلدی گرم نہیں ہوتا۔ اسے سہولت کے طور پر تھری ڈی وی سی سی کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق تھری ڈی وی سی سی پر ایک طرح ابھار یا بمپ ہے جو اس کلاؤڈ چیمبر اور چپ سیٹ کے درمیان ایک باریک سی کھلی جگہ پیدا کرتا ہے۔ اس طرح اندرونی طور پر جگہ میں کشادگی پیدا ہوتی ہے اور اس میں زائد پانی بھرا جاسکتا ہے۔

اس میں اندر موجود پانی گھومتا رہتا ہے اور کبھی ٹھنڈا ہوتا ہے تو کبھی گرم ہوکر بخاراتی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ یوں سردی اور گرمی کا چکر چلتا رہتا ہے لیکن یاد رہے کہ پورا سسٹم اندر سے بند ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اتنی چھوٹی جگہ پر خون کی رگوں کی طرح انتہائی باریک نالیاں جیسی ساخت بنائی گئی ہیں اور اس میں سے پانی گزرتا رہتا ہے۔

لیکن یاد رہے کہ کمپنی یہاں آکر رکی نہیں ہے اور وہ تھری ڈی واٹرکلاؤڈ چیمبر کو مزید بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس اختراع کو پسند کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے