ریاض : کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، یہ بات 2018ء سے متعلق او اے جی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔
ریاض : دنیا کے بہترین ایئرپورٹس میں دوسرے نمبر پر آنے والے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام انتظامیہ نے تمام مسافروں کیلئے سامان سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ فہد ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ساتھ لے جانے والے سامان کو مقررہ ضوابط کے مطابق پیک کریں۔
سامان یکساں انداز میں پیک کیا گیا ہو۔ چاروں طرف سے پیکنگ ایک جیسی ہو۔ اٹیچی کیس میں سامان موزوں طریقے سے رکھا ہوا ہو اور باہر سے اس کی شیپ (شکل) ٹھیک نظر آرہی ہو۔
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے تاکید کی ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ایسا سامان فضائی مسافر اپنے ہمراہ نہیں لے جا سکتے جن کی شکل موزوں نہ ہو اور دائرہ دار ہو۔
ایسا سامان بھی نہیں لے جایا جا سکتا جو رسی کی مدد سے باندھ کر غلط انداز میں پیک کیا گیا ہو۔ اسی طرح لمبے پٹے والا سامان لے جانے پر بھی پابندی ہے۔
0 تبصرے