Now Reading:
ایم کیو ایم کے مفرور رہنما بابر غوری وطن واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار

ایم کیو ایم کے مفرور رہنما بابر غوری کو لندن سے کراچی پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر غوری کو کراچی پہنچنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر غوری پر سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے حوالے سے قتل کے مرکزی کردار صولت مرزا نے سنگین الزامات عائد کیے تھے، ان پر منی لانڈرنگ اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے، ان دونوں الزامات پر بابر غوری نے ضمانت کرائی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ بابر غوری پر مقامی بلڈر کی مدد سے زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
0 تبصرے