Ticker

8/recent/ticker-posts

وزیراعظم کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیرخزانہ، وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے پر وزیرخزانہ، وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف پروگرام کی بحال پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ ،وزیر خارجہ اورانکی ٹیمیں مبارکبادکی مستحق ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا، فنڈ کے ساتھ معاہدے سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب سترہ کروڑڈالردینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم حتمی منظوری بورڈ اگست میں دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا جبکہ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

آئی ایم ایف نےپاکستان کےمعاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی اور ایک ارب سترہ کروڑڈالرکیلئےپاکستان کو حالیہ بجٹ پرسختی سے عملدرآمدکولازمی قراردیا۔

عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت چارارب بیس کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے، جون تک یہ رقم سات ارب ڈالر کردی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق ہر ماہ دس روپے پٹرولیم ڈیولیپمنٹ لیوی لگائی جائے گی، پینتالیس فیصد گیس کی قیمت بڑھائی جائے گی جبکہ نیب لا کیلئےکمیٹی بنائی جائےگی جونیب قوانین پرعمل درآمد کی نگرانی کرے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے