Now Reading:
فیس بک میں فیڈز کے نام سے ایک نیا ٹیب شامل کردیا گیا

فیس بک نے صارفین کی درینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے فیڈز کے نام سے ایک نیا ٹیب شامل کیا ہے جس کی کمی کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ جب آپ فیس بک ایپ کھولتے ہیں توجو مرکزی فیڈ دیکھائی دیتاہے کافی عرصے پہلے سے ہی اسے ہوم کہا جانے لگا ہے لیکن اب ایپ میں فیڈز کے نام ایک اضافی ٹیب کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں تاریخوں کی الٹی ترتیب دی گئی ہے۔

اس طرح میٹا نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر فیس بک ایپ میں اب دو ہوم فیڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایپ کھولنے پر اب تمام صارفین کوہوم ہی کے نام سے ایک نیا ٹیب دکھائی دے گا جو ریلیز، اسٹوریز اور دیگر ذاتی نوعیت کے مواد کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اوربلکل نیا ہوم فیڈز متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں دوستوں، گروپس، فیس بک پیجزاور پسندیدہ اکاؤنٹس کی نئی پوسٹس کو دیکھا جاسکے گا لیکن اس فیڈ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کے تجویز کی جانے والی پوسٹس دکھائی نہیں دے گی۔
صارفین ان دونوں ہوم فیڈز کو آج کے دن سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں دیکھ سکیں گے جبکہ فیس بک تمام صارفین کے لئے یہ فیچرایک ہفتے بعد دستیاب ہوگا۔

واضح رہے صارفین اسے ایک شاٹ کٹ بار کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔
اس ضمن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بارکو صارفین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیاہے۔

میٹا کے سی ای اومارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ میٹا کے صارفین ایک عرصے سے فیس بک میں ایک ایسے فیچر کو شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جس میں وہ اپنے دوستوں کی تمام پوسٹس کو دیکھنا چاہتے تھے اوریہ اضافہ ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے تمام آئی او ایس میں یہ بار نیچے کی جانب جبکہ اینڈرائیڈ میں اوپر کی جانب دکھائی دے گی۔
0 تبصرے