Ticker

8/recent/ticker-posts

گوگل میٹ اور ڈو ایپ کو ملاکر ایک نیا آڈیو ویڈیو پلیٹ فارم بنارہا ہے


Now Reading:

گوگل میٹ اور ڈو ایپ کو ملاکر ایک نیا آڈیو ویڈیو پلیٹ فارم بنارہا ہے
Google is mistaken on the Indian Actress Anushka

گوگل نے ڈو اور میٹ کے نام سے دو ایپ بنائی تھیں جو بہت کامیاب تو نہ ہوسکیں لیکن اب ان دونوں کے ملاپ سے گوگل ڈو اور ایپ کو باہم مدغم کرکے ایک نئی ایپ بنائی جارہی ہے جسے ’میٹ‘ کا ہی نام دیا جائے گا لیکن اس میں ڈوduo کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

گوگل کے مطابق دونوں ایپ کے ملاپ سے جدید ٹیکنالوجی اور روابط کو فروغ ملے گا۔ اس ضمن میں گوگل ورک اسپیس کے سربراہ، ہاویئرسولٹیرو کہتے ہیں کہ گوگل یہ جاننا چاہتا ہے کہ لوگ بدلتے تناظر میں کس قسم کی ایپ استعمال کرنا پسند کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میٹ اور ڈو کے ادغام پر کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل گوگل نے میٹ اور چیٹ کے آپشن کئی سروسز میں شامل بھی کئے ہیں۔ گوگل کے مطابق حالیہ برسوں میں میٹ ویڈیو اور چیٹنگ کے لیے ایک مشہور پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ لیکن اس سے ڈو ایپ کی اہمیت کم ہوئی ہے۔

اسی لیے گوگل ان دونوں کو ملاکر ایک نئی ایپ بنارہا ہے جسے میٹ کا ہی نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب روایتی ڈو ایپ میں بھی بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے