میری لینڈ : امریکا کے شمال مشرقی ساحل پر تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش اور طوفان نے تباہی مچادی، ہوا کے تیز جھونکے نے ایک مکان کے دو ٹکڑے کردیے۔
امریکہ میں آنے والے خطرناک طوفان نے تباہیاں مچا دیں، مختلف ریاستوں میں سیلابی صورت حال کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے کالج پارک میں گزشتہ روز آنے والے ہوا کے طوفانی جھونکے سے ایک مکان دو تباہ برباد ہوگیا۔
کالج پارک میں آنے والے طوفان سے کئی درخت گاڑیاں اور قیمتی املاک تباہ و برباد ہوگئیں، شدید طوفان کی وجہ سے پورا علاقہ تباہی اور افراتفری کا باعث بنا ہوا ہے، جس میں ایک ایسا گھر بھی شامل ہے جس کے دو ٹکڑے ہوگئے جبکہ گھر کا مکین بھی اندر ہی موجود تھا۔
تباہ شدہ مکان کی ایک ویڈیو مقامی صحافی ٹام روسی کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
صحافی کا کہنا تھا کہ میں نے یونیورسٹی آف میری لینڈ کے دو طالب علموں سے بات کی جو یہاں رہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے روم میٹ کو ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں اس کی حالت کافی بہتر ہے۔/
طوفان کی شدت کے حوالے سے ماہر موسمیات بل کیلی کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ مکان اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہوا جب یہ 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سیدھی لکیر میں چلنے والی ہواؤں کے راستے میں آگیا۔
0 تبصرے