Ticker

8/recent/ticker-posts

واٹس ایپ نے پیغام ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

 

سان فرانسسکو: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میسیجنگ ایپ جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے، جس میں میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا۔

واٹس ایپ میں کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کرنے کیلئے حد دورانیہ 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھا لیکن اب اس دورانیہ کو 12 گھنٹے یا 2 دن تک بڑھانے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیچر ابتدائی طور پر واٹس ایپ کے کچھ بیٹا صارفین کیلئے متعارف کروادیا گیا ہے، جسے جلد ہی تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر بھی متعارف کروایا جارہا ہے، جس میں گروپ ایڈمن کو مزید اختیارات دیے جارہے ہیں۔ نئے فیچر کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اہلیت رکھ سکیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے