Ticker

8/recent/ticker-posts

کراچی والے ہوشیار : محمکہ موسمیات نے آج پھر خبردار کردیا

کراچی : شہر قائد میں تین دن سے جاری بارش کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خبر دار کردیا ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گزشتہ دنوں کی طرح گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم9جولائی تک شہر میں موجود رہےگا،11جولائی سے مون سون کے دوسرےاسپیل کی بارش برسنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ہے۔

کراچی میں دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 26.4ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے