عمر کا تعین : دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا
کراچی : دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا ، دس رکنی میڈیکل بورڈ دعا زہرا کی عمر کا تعین کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے میڈیکل بورڈ میں پیش ہونے کے معاملے پر انٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کی خصوصی ٹیم دعا زہرا کو تحویل میں لے کر کراچی پہنچ گئی۔
دعا زہرا کا شوہر ظہیراحمد بھی کراچی پہنچا تاہم ظہیر کو میڈیکل بورڈ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دعازہرا کی عمر کے تعین کے لیے چیئرمین ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسرصباسہیل کی زیر صدارت میڈیکل بورڈ کا دوسرا اجلاس ہوا۔
بورڈ اجلاس میں سروسز اسپتال کے ایم ایس و سول سرجن ڈاکٹرآغاز بیر، پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید ، لیاری جنرل اسپتال،سروسز اسپتال اورنجی اسپتال کے ریڈیالوجسٹ ، سول اسپتال کی گائنا کولوجسٹ، ڈاؤ میڈیکل کالج کی فرانزک ڈاکٹر ، ڈاؤ میڈیکل کالج اور سروسز اسپتال کی ڈینٹل سرجن شریک ہوئے۔
دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا، دعا زہرا کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی والدہ کو طلب کرلیا۔
دس رکنی میڈیکل بورڈ کے جانب سے دعا زہرا کی عمر کا تعین کیا جائے گا۔
میڈیکل بورڈ میں پیشی کے موقع پر دعا زہرا کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے سامنے پیشی کے بعد دعا زہرا کو واپس لاہور پہنچایا جائے گا، دعا زہرا کو لاہور بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری اسی خصوصی ٹیم کی ہوگی جو دعا زہرا کو پنجاب سے کراچی لے کر آئی ہے۔
یاد رہے عدالتی احکامات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا تھا، جس میں کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم سے معاونت کی درخواست کی گئی تھِی، جس کے بعد خصوصی ٹیم گذشتہ روز دعا زہرا کو لینے لاہور پہنچی تھی۔
واضح رہے میڈیکل بورڈکےپہلےاجلاس میں دعازہراکوپیش نہیں کیاجاسکاتھا

0 تبصرے