Ticker

8/recent/ticker-posts

واٹس ایپ پر خود سے چیٹ کرنے اور نوٹس لینے کا آسان طریقہ

 

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کے متعدد فیچرز ایسے ہیں جنہیں ہم جانتے ہی نہیں ہیں لیکن وہ ہمارے بہت کام آتے ہیں۔

ایسا ہی ایک فیچر ہے جس میں آپ واٹس ایپ پر خود سے چیٹ کرسکتے ہیں اور اس کا نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کا طریقہ بتایا ہے۔

اس طریقے میں آپ کو خود اپنے ساتھ ہی چیٹنگ شروع کرنی ہوگی اس کے بعد آپ کو جب بھی کوئی بات یاد رکھنے کے لیے محفوظ کرنی ہو وہ اس چیٹنگ بار میں میسج کی صورت میں خود کو ہی بھیج دیں اور جب چاہیں پڑھ لیں۔

اپنے ہی نمبر پر چیٹنگ شروع کرنے کے لیے اپنا نمبر اپنے موبائل فون میں محفوظ کریں اور پھر کنٹیکٹس کانٹیکس میں جا کر اپنے نمبر پر کلک کرکے تفصیل کھولیں۔

یہاں آپ کے سامنے ظاہر ہو جائے گا کہ اس نمبر پر واٹس ایپ موجود ہے یہیں سے آپ اس نمبر پر میسج کرنے کے آپشن کو کلک کریں۔

اس طرح آپ کے سامنے اپنے ہی نمبر پر چیٹنگ کے لیے واٹس ایپ بار کھل کر سامنے آ جائے گی اب آپ جو بھی نوٹس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اس چیٹنگ بار میں اپنے آپ کو میسج کرتے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے