Ticker

8/recent/ticker-posts

ایپل کی نئی گھڑی کس مرض سے خبردار کرے گی؟

لندن: ایپل کی گھڑی کے نئے ماڈل جلد پیش کیا جائے گا اور بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس میں ایک حساس تھرمامیٹر آپ کو بخار سے آگاہ کرسکے گا۔

اگرچہ ایپل واچ کے اس نئے سینسر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور بہت سے معیارات سے گزارا جا رہا ہے تاہم اس کے بعد ہی اسے ایپل واچ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دوسری پیشگوئی کی ہے کہ ایک بہت مضبوط اور ٹوٹ پھوٹ سہنے والی اسمارٹ واچ کا نیا ماڈل بھی سامنے آرہا ہے جسے بطورِ خاص ایتھلیٹ اور کھلاڑی وغیرہ کے لیے بنایا گیا ہے۔

امکان ہے کہ واچ سیریز 8 میں اس جدید حرارتی سینسر کو بطور تھرمامیٹر شامل کیا جائے گا

ایپل نے جون 2021 میں تھرمامیٹر واچ کا اعلان کیا تھا پھر کہا کہ اسے جنوری 2022 کو لایا جائے گا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ اس سال کے آخر تک تھرمامیٹر سینسر کو نئی اسمارٹ واچ کے ماڈل میں پیش کر دیا جائے گا۔

تاہم اس سینسر کے علاوہ ایپل واچ کے نئے ماڈل میں مزید کوئی بہتر اضافہ اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے