Ticker

8/recent/ticker-posts

ناسا نے اپنا کیپ اسٹون اسپیس کرافٹ لانچ کردیا

 

ناسا کے آرٹیمس اسپیس پروگرام کا حصہ ہے


ناسا نے اپنا کیپ اسٹون اسپیس کرافٹ لانچ کردیا ہے۔ یہ اقدام ناسا کے آرٹیمس اسپیس پروگرام کا حصہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نےبتایا کہ ناسا کا ائیرکرافٹ صرف ایک مائیکرو ویو اوون کے برابر ہے۔اس کا وزن 55 پاؤنڈ ہے۔ اس ائیرکرافٹ کے نیوزی لینڈ سے خلا میں چھوڑا گیا۔

اگلے 6 ماہ کے دوران یہ اسپیس کرافٹ چاند کے گرد مدار کا جائزہ لے گا۔

اس مدار میں 2024 میں ناسا کی جانب سے لیونر گیٹ وے نامی خلائی جہاز چھوڑا جائےگا جس کے زریعے 50 برس بعد چاند پر انسانوں کو اتارنا ممکن بنایا جائے گا۔

کیپ اسٹون اسپیس کرافٹ کو اکتوبر 2021 میں خلا میں چھوڑا جانا تھا اور اس کی تیاری میں تقریبا 8 برس کا عرصہ لگا ہے۔

یہ اسپیس کرافٹ مدار میں گھومتے ہوئے چاند سے 1000 میل نزدیک اور 43500 میل کے فاصلے پر ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے