کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 4 روپے اضافے کے بعد آج تقریباً 6 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے پر پہنچ گیا۔
اس کے بعد بتدریج ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہوئی، 1 روپے 5 پیسے، 1 روپے 80 پیسے اور پھر 2 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں یکمشت 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوگیا۔
فی الوقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 سے 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 215 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ 15 جولائی 2022 کو ڈالر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
0 تبصرے