Ticker

8/recent/ticker-posts

آئندہ دس سالوں میں 40 فیصد نوکریاں ختم ہو جائیں گی

image

ایک تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئندہ دس سالوں کے دوران تمام ملازمتوں میں سے تقریبا 40 فیصد ختم ہو جائیں گی۔

عرب میڈیا کی کےمطابق انسانی وسائل اور اماراتی وزارت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں بیشتر ملازمتیں خود کار ہو جائیں گی۔

وزارت کے لیبر مارکیٹ میگزین میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 2030 تک ٹیکنالوجی کے تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کے ساتھ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دس سالوں کے دوران ایڈمنسٹریٹیو اسپورٹ، سیلز اور رٹیل ٹریڈز تیسرے نمبر پر پروڈکشن کا شعبہ شامل ہے جن میں زیادہ تر ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

الخلیج کی رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 43 فیصد کے قریب کمپنیوں نے کہا گیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ اپنی افرادی قوت کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے