برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کی دوڑ آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور اب صرف تین امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ہیں۔
برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کی دوڑ آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور اب صرف تین امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ہیں جس میں بھارتی نژاد رشی سانک اب تک مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد رشی سانک 118 ووٹ لے کر وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں اب تک سرفہرست ہیں ان کے مدمقابل اب صرف دو امیدوار باقی رہ گئے ہیں جن میں پینی مورڈنٹ نے 92 اور لز ٹریس نے 86 ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔
کل ووٹنگ کے ذریعے رشی سناک، پینی مورڈنٹ اور لز ٹریس میں سے دو امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جب کہ ٹوری پارٹی کے ممبران ان دو امیدواروں میں سے ایک کو منتخب کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پارٹی اور کابینہ اراکین کا اعتماد کھونے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا ہے، ان کے 50 وزرا اور مشیران نے ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا اور وزیراعظم کی اپنی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
0 تبصرے