Ticker

8/recent/ticker-posts

آئی فون 14 کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آنے والے آئی فون 14 کی قیمت سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 14 رواں برس ستمبر میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے تاہم اس کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات ابھی سے سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

دی گیلوکس کے مطابق روا ں سال آئی فون 14 سیریز کے 4 فونز متعارف کروائے جائیں گے جن میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 پرو میکس اور آئی فون 14 میکس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافہ ہوگا جس کے بعد آئی فون 14 پرو کی قیمت ایک ہزار 99 ڈالر جبکہ پرومیکس ماڈل کی قیمت ایک ہزار 199 ہوگی۔

آئی فون 14 پرو میکس ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا جس کا ایک ٹیرا بائیٹ اسٹوریج والے ورژن کی ممکنہ قیمت 1699 ڈالرز تک ہوسکتی ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے