
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نے اپنے ورچوئل پلیٹ فارم کو حقیقی دنیا سے قریب ترکرنے کے لیے دنیا کے بڑے فیشن برانڈزکومتعارف کرادیا ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے میٹا ورس میں اس اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طورپرجن برانڈزکوکپڑوں کا ڈیجیٹل اسٹورکھولنے کی اجازت دی گئی ہے اس میں Balenciaga، پراڈا اورتھوم براؤنی شامل ہے جن کے اسٹورزکی لانچنگ جلد ہی کردی جائے گی۔
میٹا بانی کا کہنا ہے کہ میٹا پلیٹ فارم پرصارفین اپنے اوتار( کمپیوٹرپربنائی گئی ایک فرضی کردارکی تصویر) کے لیے ڈیزائنر ملبوسات خرید سکیں گے۔
انسٹاگرام لائیوپرگفت گو کرتے ہوئے مارک زکربرگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلد ہی میٹا پراوپن مارکیٹ پلیس میں ایک اسٹورکا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں ڈیویلپرزمختلف ملبوسات تیارکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فروخت بھی کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ میٹا کے ورچوئل پلیٹ فارم کو کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ جب کہ گزشتہ ماہ اس پلیٹ فارم پر21 سالہ لڑکی کے اوتارکے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم ہورائزن ورلڈزپراکیس سالہ ریسرچرکے اوتارکے ساتھ جنسی زیادتی کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا۔ جوکہ ورچوئل پلیٹ فارم پرہونے والا ریپ کا پہلا کیس ہے۔
اس وی آرپلیٹ فارم پرتحقیقی کام کرنے والے کارپوریٹ اکاؤنٹیبلیٹی گروپ ’ سم آف اس‘ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکی کے اوتار سے ہونے والی زیادتی اس بات کو ظاہرکرتی ہے کہ میٹا ورس میں بھی اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔
ہورائزن ورلڈ کے ترجمان کا بی بی سی سے گفت گو میں کہنا تھا کہ لڑکی کے اوتارپرحملہ صدمے کا سبب ہے اوراس کے دوسرے استعمال کنندگان پراثرات مرتب ہوں گے۔ ہم ورچوئل دنیا میں ہرکسی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔
یادرہے کہ ورچوئل پلیٹ فارم ہوئرازن ورلڈ اس وقت صرف کینیڈا اورامریکا کے صارفین کے لیے دست یاب ہے، جس کے اوتاربہت سادہ اورکارٹون کی شکل و صورت رکھتے ہیں۔
بی بی سی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسرچرکے کمرے میں دومرد اوتارموجود ہیں، جن میں سے ایک اطراف کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ دوسرا لڑکی کے اوتارکے نزدیک ہے۔
یہ دونوں افراد آپس میں نامناسب تبصرے کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ شراب کی ورچوئل بوتلیں بھی شیئرکر رہے ہیں
0 تبصرے