سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روک دیا
کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم کیخلاف درخواست منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
میڈیکل بورڈ نےعامرلیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرنا تھا، عامر لیاقت کی فیملی نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی

0 تبصرے