روبوٹ فیکٹریوں اور دفاتر میں مختلف کام انجام دے سکے گا
انہوں نے ٹیسلا میں ہونے والی ملازمتوں میں کٹوتیوں پر بھی بات کی، کہا کہ فرم اگلے تین ماہ کے دوران ملازمین کی تعداد میں 10 فیصد کمی کرے گی۔

ایلون مسک نے ستمبر کے آخر میں انسان نما روبوٹ ’’آپٹمس“ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
اس روبوٹ کو فیکٹری اور دفاتر میں مختلف کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکے گا، یہ روبوٹ کاروں میں بولٹ لگانے سے لیکر گروسری لانے تک بہت سے کام کرنے کے قابل ہونگے۔
Optimus روبوٹ تقریباً چھ فٹ لمبا اور پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گا، یہ انسان دوست ہوگا اور پالتو جانور کی طرح ایک اچھا ساتھی بنے گا۔
قطراکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا روبوٹ کا ایک پروٹو ٹائپ 30 ستمبر کو ٹیسلا کے ’’آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈے“ میں دکھایا جائے گا۔
ایلون مسسک نے کہا وہ ٹیسلا میں ایک بہت باصلاحیت ٹیم کیساتھ اس روبوٹ کی تیاری پر کام کررہے ہیں اور لگتا ہے کہ وہ اسے مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ٹیسلا اس روبوٹ میں کمپنی کی الیکٹرک کاروں میں استعمال ہونے والے آٹو پائلٹ کمپیوٹر کو شامل کرے گی جس سے روبوٹ اشیاء کی پہچان کرسکے گا، روبوٹ کے اپنے سینسرز بھی ہوں گے۔
ٹیسلا کے آٹو پائلٹ کیمرے اسکے سر کے سامنے لگائے جائیں گے اور اس کے اندرونی کام کمپنی کے مکمل سیلف ڈرائیونگ کمپیوٹر سے چلائے جائیں گے۔
انہوں نے ٹیسلا میں ہونے والی ملازمتوں میں کٹوتیوں پر بھی بات کی، کہا کہ فرم اگلے تین ماہ کے دوران ملازمین کی تعداد میں 10 فیصد کمی کرے گی۔
0 تبصرے