Ticker

8/recent/ticker-posts

پاکستان میں پہلی بارمائیکرو پروسیسر چپ تیار


نسٹ یونیورسٹی کی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلی بارمائیکرو پروسیسر چپ تیار کرلی۔

اے  بار ٹی ایم اسمارٹ کارڈز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز میں اب درآمد کردہ چپ استعمال نہیں ہوگی۔

میڈ ان پاکستان چپ کے استعمال سے ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا اور سیکیورٹی خطرات بھی نہیں ہونگے۔

سماء سے بات کرتےہوئے شعبہ الیکٹریکل انجینیرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر ریحان نے 

بتایا کہ نسٹ کی 10 رکن ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے 

ماہرین نے بتایا کہ اس چپ کے بعد اگلا ہدف اپنا سم کارڈ بنانا ہے،اس سے ملک کو اربوں ڈالر کا درآمدی بل بھی کم ہوگا اور ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔

ڈاکٹر ریحان نے مزید بتایا کہ اس چپ کا مکمل ڈیزائن پاکستان میں تیار ہوا اور اس کا کنٹرول بھی پاکستان میں ہی ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس چپ کو تین برس قبل تیار کیا گیا تھا اور 8 ماہ اس کو ویری کیشن میں لگے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے