Ticker

8/recent/ticker-posts

‘پیٹرول اور ڈیزل سے 50 فیصد سستی سی این جی فراہم کر سکتے ہیں’

 سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے سی این جی سیکٹر پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں سستا فیول فراہم کر سکتا ہے۔

ایک بیان میں غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ سی این جی انڈسٹری فوری طور پٹرول کے مقابلے میں میں 43 فیصد اور ڈیزل کے مقابلے میں میں 55 فیصد سستا فیول فوری طور پر مہیا کرسکتی ہے۔Unmute

ان کے مطابق حکومت سی این جی سیکٹر کو گیس منگوانے اور اسکی خریداری میں سہولت مہیا کرے تو عوام کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جاسکتا ہے۔

غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے فیول امپورٹ بل کی مد میں دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سی این جی سیکٹر کو لئے گیس کی دستیابی سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی ہو سکتی ہے سی این جی کی قیمت آج بھی پٹرول کی نسبت سستی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے