
فلموں کی معروف اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے اپنے 300 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، گزشتہ ماہ بھی 150 ملازمین کو نکالا گیا تھا۔
نیٹ فلکس کمپنی کا کہنا ہے کہ فارغ کئے گئے ملازمین کی تعداد تعداد اس کے کُل ملازمین کا 4 فیصد ہے۔
نیٹ فلکس کے مطابق دس سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اس کے سبسکرائبرز (صارفین) کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اخراجات گھٹانے کیلئے دوسری بار ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے 150 افراد کو ملازمت سے برطرف کیا تھا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کی مقبول ترین اسٹریمنگ سروس بھی بڑھتی مہنگائی، یوکرین جنگ اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے چند ماہ قبل پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کردی تھی، جس کے بعد سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے کمی ہورہی ہے۔
0 تبصرے