Ticker

8/recent/ticker-posts

اپنے 200 میگا پکسل کیمرے کے لئے سام سنگ کا انوکھا عملی مظاہرہ

 


Now Reading:

اپنے 200 میگا پکسل کیمرے کے لئے سام سنگ کا انوکھا عملی مظاہرہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ سام سنگ نے دنیا کے تمام بڑے برانڈز کے دانت کھٹے کررکھے ہیں لیکن حال ہی میں اس نے اپنے 200 میگاپکسل کیمرہ سینسر کا ایک ایسا عملی مظاہرہ کیا ہے جو شاید کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتا ہے۔

سب سے پہلے200 میگاپکسل کیمرے سے ایک بلی کی کلوزاپ تصویر لی گئی، پھر اسے خاص قسم کے پرنٹر سے چھاپا گیا ہے۔ بلی کی تصویر کو جب ریزولوشن کے لحاظ سے پرنٹ کیا گیا تو وہ مجموعی طور پر 28 میٹر لمبی اور 22 میٹر چوڑی تھی۔ اس کےلیے 2.3 میٹر کے 12 ٹکڑوں پر پہلے بلی کی تصویر چھاپی گئی ۔ پھر اسے سی کر ایک بڑے پردے میں ڈھالا گیا اور اسے عوامی نمائش کے لیے ایک اونچی بلڈنگ پر لگایا گیا ہے۔

اتنی بڑی تصویر کے باوجود بلی کے تمام خدوخال نمایاں ہے اور کہیں بھی تصویر پھٹنے یا پکسلائزیشن کا عمل نمایاں نہیں ہے۔ اس کی وجہ ایک توخود سام سنگ کا انقلابی کیمرہ سینسر ہے تو دوم اس میں کام کرنےوالا خاص الگورتھم روشنی اور پکسل ضائع نہیں ہونے دیتا۔

کمپنی نے اسے آئسوسیل ایچ پی ون کیمرے کا نام دیا ہے جو نئی ٹیکنالوجی سے بنا سام سنگ کی پہلی کاوش بھی ہے۔ تاہم اس فون کی دیگر تفٓصیلات اب تک افشا نہیں ہوئی ہے۔ یہی وجہ  ہے کہ سام سنگ کے نئے ویڈیو اشتہار کے بعد لوگوں نے 200 میگا پکسل فون میں دلچسپی کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے